تیسرا ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ پاکستان سے نیوٹرل وینیو منتقل
Web Desk
17 September 2026
تیسرا ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ پاکستان سے کسی غیر جانبدار (نیوٹرل) وینیو پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ کی میزبانی اور منتقلی کے حوالے سے یہ اہم فیصلہ انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ (ICWC) اور پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے درمیان منعقدہ ایک مشترکہ اجلاس میں باہمی رضامندی کے ساتھ کیا گیا۔ فیصلے کے تحت پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کی میزبانی کے تمام تر حقوق باضابطہ طور پر بین الاقوامی کونسل کو واپس سونپ دیے ہیں۔
حکام کے مطابق ایونٹ کی پاکستان سے منتقلی کا فیصلہ بنیادی طور پر انتظامی و لاجسٹک مسائل اور خطے کی تمام اہم ٹیموں کی ایونٹ میں شرکت کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، بعض بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان کے سفر کے حوالے سے درپیش سفری پابندیوں اور سیکیورٹی تحفطات کو بھی وینیو کی تبدیلی کی اہم وجہ بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ ۲۹ ستمبر سے کراچی اور حیدرآباد کے اسٹیڈیمز میں کھیلے جانے کا شیڈول طے تھا، تاہم انتظامی مسائل کی وجہ سے یہ ایونٹ اس سے قبل بھی دو مرتبہ ملتوی کیا جا چکا ہے۔
انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ کے مطابق آئندہ چند دنوں میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ کے نئے غیر جانبدار وینیو، نئی تاریخوں اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ۶ ٹیموں کا باضابطہ اور تفصیلی اعلان کیا جائے گا۔ کونسل حکام نے واضح کیا کہ اس فیصلے سے پاکستان میں دیگر بین الاقوامی میچز متاثر نہیں ہوں گے اور انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ پاکستان میں آئندہ ہونے والی ورلڈ سیریز اور دو طرفہ (بائی لیٹرل) سیریز کی میزبانی کے حقوق پاکستان کے پاس ہی برقرار رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026