ویلز میں 3 ہزار سال قدیم سونے کا کنگن دریافت
Web Desk
23 September 2026
شمالی ویلز کے کاؤنٹی گوائنیڈ کے علاقے لانووخلین میں میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ایک زرعی زمین میں تلاش کے دوران تقریباً 3 ہزار سال قدیم سونے کا نایاب کنگن (Bracelet) دریافت ہوا ہے۔ ادریس تھامس نامی شہری، جنہوں نے محض دو سال قبل میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاش کا شوق شروع کیا تھا، کو تلاش کے دوران 20 منٹ کے اندر زمین سے دھاتی سگنل ملا۔ کھدائی پر ابتدا میں انہوں نے اسے ٹِن فوائل کا ٹکڑا سمجھا، تاہم بعد میں چمکدار سونے کی جھلک پر انکشاف ہوا کہ یہ ہزاروں سال پرانی تاریخی باقیات ہے۔
آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے معائنے کے بعد تصدیق کی ہے کہ دریافت ہونے والا یہ زیور کانسی کے دور (Bronze Age) سے تعلق رکھتا ہے جس میں 92.8 فیصد خالص سونا موجود ہے۔ ماہرین اور محققین نے اس انوکھی دریافت کو انتہائی شاندار قرار دیا ہے اور اس کی مالیاتی قدر کا تخمینہ 15 ہزار سے 20 ہزار برطانوی پاؤنڈز کے درمیان لگایا ہے۔ قانونی انکوائری کے بعد اس نایاب تاریخی زیور کو باقاعدہ طور پر قومی خزانہ (Treasure) قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ دریافت کنندہ ادریس تھامس نے اس غیر معمولی کامیابی پر شدید حیرت اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026