LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل

لمبی عمر کا راز کیا ہے؟ 111 سالہ چینی خاتون نے بتا دیا

Web Desk

10 August 2026

چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو سے تعلق رکھنے والی 111 سالہ معمر خاتون وانگ گائینگ نے اپنی غیر معمولی، طویل اور توانا زندگی کا راز دنیا کے سامنے افشا کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وانگ گائینگ کا کہنا ہے کہ عمر کے اس حصے میں بھی وہ خود کو بوڑھا محسوس نہیں کرتیں کیونکہ وہ اب بھی بغیر کسی سہارے کے آسانی سے چل پھر سکتی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 100 سال کی عمر عبور کرنے کے بعد بھی وہ کھیتوں میں جا کر کام کرتی رہی ہیں اور مونگ پھلی اور تربوز کی فصلوں کی کٹائی میں باقاعدہ حصہ لیتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر والوں کے بار بار آرام کرنے کے مشوروں کے باوجود وہ آج بھی گھر کے متعدد کام، جیسے کپڑے تہہ کرنا اور میز صاف کرنا خود کرتی ہیں۔ وانگ کے مطابق جسم کو متحرک رکھنا ہی اصل صحت ہے اور وہ ان گھریلو کاموں کو بہترین ورزش سمجھتی ہیں جو جسمانی اعضاء کو فعال رکھنے اور خون کی روانی کو بہتر بنانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

اپنے کھانے پینے اور غذائی عادتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ کسی سخت ڈائیٹ پلان کی پابندی نہیں کرتیں بلکہ سادہ اور مختلف قسم کی غذا استعمال کرتی ہیں۔ انہیں مچھلی بے حد پسند ہے کیونکہ یہ نرم، زود ہضم اور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ وہ کم مقدار میں کھانا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔

وانگ گائینگ نے خوشگوار اور لمبی زندگی کے لیے ذہنی سکون کو بھی بنیادی عنصر قرار دیا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ غصے سے بچنا، دوسروں سے اچھا رویہ رکھنا اور پریشانیوں کو ذہن پر سوار کرنے کے بجائے پرسکون نیند لینا بے حد ضروری ہے۔ ان کا ایک طے شدہ معمول ہے جس کے تحت وہ رات 7 بجے سو جاتی ہیں اور صبح 7 بجے بیدار ہوتی ہیں، جبکہ دن میں بھی ایک دو بار مختصر قیلولہ (نیند) لیتی ہیں۔

واضح رہے کہ وانگ کا تعلق چین کے شہر ‘روگاؤ’ سے ہے جو دنیا بھر میں طویل عمر پانے والے معمر افراد کی بڑی تعداد کی وجہ سے مشہور ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس شہر میں 100 سال یا اس سے زائد عمر کے 672 افراد رہائش پذیر ہیں۔