LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی شاندار کامیابی: مسلسل پانچویں سال بھی ایراسمس منڈس اسکالرشپ حاصل کرنے میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار امریکی صدر کے نام کی شمولیت غیر قانونی قرار: کینیڈی سینٹر بند کرنے کا ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت نے معطل کر دیا حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل ہوگا امریکا کا امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا مزید بوجھ اٹھانے سے انکار ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کیے گئے، ٹینریز ایسوسی ایشن ٹیکس وصولی کے لیے ایف بی آر کے تمام دفاتر 30 مئی کو کھلے رہیں گے اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی واشنگٹن میں ملاقات، پاک امریکا تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ابراہیمی معاہدے سے متعلق افواہیں بے بنیاد، فلسطین پر مؤقف میں کوئی لچک نہیں: اسحاق ڈار راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا آج پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے فرنچ اوپن 2026 میں سنسنی خیز اپ سیٹ، نواک جوکووچ نوجوان کھلاڑی سے ہار گئے پیٹرول اور ڈیزل 22 روپے سستا، نئی قیمتیں 381 روپے 78 پیسے اور 380 روپے 78 پیسے مقرر میئر نیویارک زہران ممدانی کا اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت سے انکار امریکی قانون کےبرخلاف صدر ٹرمپ کی تصویر ڈالر پر چھاپنے کی تیاریاں کراچی پورٹ کے قریب دو بحری جہازوں میں خوفناک تصادم، کنٹینرز سمندر میں گر گئے گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گرفتار

امریکا: کم عمر لڑکے نے ’پنڈالو‘ سے نیا ریکارڈ بنا دیا

Web Desk

2 February 2026

واشنگٹن: امریکا کے ایک کم عمر لڑکے نے کھلونا پنڈالو استعمال کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

امریکی ریاست وسکانسن سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ سیلب ہنٹر نے پنڈالو (جو انگریزی حرف U کی شکل کا ہوتا ہے اور جس کی ایک نالی سے گیند اندر جبکہ دوسری سے باہر نکلتی ہے) کے ذریعے 30 سیکنڈ میں 51 چکر مکمل کیے اور انڈر-16 کیٹیگری میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

ریکارڈ بنانے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیلب ہنٹر نے بتایا کہ اس کامیابی کے لیے انہوں نے کافی عرصے تک مسلسل پریکٹس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشق کے دوران اکثر گیند 30 سیکنڈ مکمل ہونے سے پہلے گر جاتی تھی، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

سیلب نے مزید بتایا کہ انہیں اس ریکارڈ کی جانب آنے کا حوصلہ اپنے والد سے ملا، جو خود بھی اس شعبے میں سابقہ ریکارڈ ہولڈر رہ چکے ہیں۔