رات کو دودھ پی کر سونے والے خبردار! ماہرین کا اہم انکشاف سامنے آگیا
Web Desk
30 October 2025
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا دودھ پینا عام روایت ہے، مگر طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہر شخص کا جسم دودھ ہضم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
دودھ اگرچہ پروٹین، کیلشیم اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے اور صحت بخش غذا سمجھا جاتا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق کچھ افراد کے لیے رات کو دودھ پینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسے لوگوں کو بدہضمی، پیٹ پھولنے اور گیس جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، خاص طور پر 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اس حوالے سے احتیاط برتنی چاہیے۔
کیلیفورنیا کے معدے کے ماہر ڈاکٹر پلائی ایم مینکم کے مطابق یہ مسئلہ لیکٹوس انٹالرینس کہلاتا ہے، جو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب جسم میں دودھ ہضم کرنے والا لیکٹیس انزائم کم بننے لگتا ہے۔ 30 سال کے بعد اس انزائم کی پیداوار گھٹنے سے دودھ بڑی آنت میں جاکر بیکٹیریا کی سرگرمی بڑھا دیتا ہے، جس سے گیس، درد اور بدہضمی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر پلائی نے یہ بھی بتایا کہ سونے سے پہلے دودھ پینا بعض اوقات انسولین لیول میں اضافہ کر دیتا ہے، جس سے جسم کا قدرتی نیند کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر دودھ پینے کے بعد ہاضمے کے مسائل بار بار سامنے آئیں تو ڈیری مصنوعات کم کریں یا لیکٹوس فری دودھ کا استعمال کریں تاکہ صحت اور نیند دونوں بہتر رہ سکیں۔
متعلقہ عنوانات
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
30 September 2026