پی ایم ڈی سی نے رجسٹرڈ ڈاکٹرز کے لیے اہم الرٹ جاری کردیا
Web Desk
16 November 2026
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک بھر کے تمام رجسٹرڈ میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹرز کے لیے اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اپنی پیشہ ورانہ رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی تجدید مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے، جس کے لیے 8 فروری 2027ء آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں تمام ڈاکٹرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی مدت کا جائزہ لے کر مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل تجدید کا عمل مکمل کر لیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کے ریگولیٹری مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کونسل نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ بروقت رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، جبکہ مسلسل 10 سال تک اپنی رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے نام پی ایم ڈی سی کے باضابطہ رجسٹر سے خارج کیے جا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
الزائمرز کی علامات بیماری سے 10 سال پہلے ظاہر ہو سکتی ہیں: نئی تحقیق
17 November 2026
ناکافی نیند خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، تحقیق
17 November 2026
دمہ اور پھیپھڑوں کے مریضوں میں فلو سے موت کا خطرہ سات گنا زیادہ ہونے کا انکشاف
17 November 2026
انسداد پولیو مہم میں 97 فیصد بچوں کو بچاؤ کے قطرے پلائے: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں طبی سہولیات کا فقدان، 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار ڈاکٹر دستیاب
15 November 2026
روسی کینسر ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج، مریض کے 4 ماہ سے کوئی نئی رسولی سامنے نہیں آئی
15 November 2026