LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی کانگریس کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلہ پر ایف پی سی سی آئی کا ردِ عمل آگیا وفاقی وزیرِ پٹرولیم کی آئل ٹینکر کنٹریکٹرز سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل بانی پی ٹی آئی رہائی فورس معاملہ: سہیل آفریدی کا آئینی عدالت میں جواب جمع یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ

وزیر اعظم کے استثنیٰ سے متعلق شق فوری طور پر مسودے سے خارج کی جائے،شہباز شریف کی ہدایت

Web Desk

9 November 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ وزیر اعظم کے استثنیٰ سے متعلق شق فوری طور پر مسودے سے خارج کی جائے
ایکس پر اپنے پیغام پر وزیرِاعظم نے بتایا کہ آذربائیجان سے واپسی پر انہیں بتایا گیا کہ ان کی پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیر اعظم کے استثنیٰ سے متعلق ایک ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی، جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے کا حصہ نہیں تھی۔وزیراعظم نے معزز سینیٹرز کے نیک ارادوں کو سراہتے ہوئے فوری طور پر اس ترمیم کو واپس لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ منتخب وزیراعظم قانون اور عوام کی عدالت کے سامنے ہر حال میں جوابدہ ہیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ اقدام پارلیمانی عمل کی شفافیت اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر لیا گیا ہے، تاکہ مسودہ کسی غیر ضروری تبدیلی کے بغیر آئینی اور قانونی معیار کے مطابق پیش کیا جا سکے