LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حافظ نعیم الرحمان کی ایمل ولی کو جماعت اسلامی کے دھرنوں میں شرکت کی دعوت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ناموں کی فہرست جیل حکام کے حوالے وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائے گی روس کے شہر نووروسیسک پر یوکرینی ڈرون حملہ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ: اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 سابق ارکانِ قومی اسمبلی نااہل پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف کا نیا ایس او پی جاری حکومت نے دھرنے ختم کرنے کی درخواست کی، ہم نے معذرت کرلی، حافظ نعیم الرحمن امریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں سعودی عرب نے یمن میں ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے: حوثیوں کا دعویٰ کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم سپریم کورٹ: نصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیا اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال چین اور برطانیہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور دہلی کے سابق چیف سیکرٹری نے خودکشی کرلی حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری

صدرِ مملکت نے سینیٹ اجلاس طلب کرلیا، 18 نکاتی ایجنڈا جاری

Web Desk

3 November 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرلیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ اجلاس کے ساتھ ہی 18 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں اہم قانون سازی، مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات اور کئی کمیٹی رپورٹس کی پیشکش شامل ہے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سینیٹر شیری رحمٰن ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کمیٹی کی دو رپورٹس پیش کریں گی جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں رکھیں گے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی ممکنہ بندش پر سینیٹر عون عباس اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ اسی دوران سینیٹر رانا محمود الحسن نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ایکٹ میں ترمیم کا بل ایوان میں لائیں گے، جبکہ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ قانونِ شہادت (ترمیمی) بل 2025 پیش کریں گے۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورچوئل ایسٹس آرڈیننس میں 120 روز کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے، اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی فرنٹیر کانسٹیبلری (تنظیمِ نو) آرڈیننس 2025 ایوان میں رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کنگ حمد یونیورسٹی نرسنگ بل اور دانش اسکول اتھارٹی بل پیش کریں گے جبکہ وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ آسان کاروبار بل 2025 سینیٹ میں لائیں گے۔

سینیٹ کا یہ اجلاس نہ صرف قانون سازی کے اہم مرحلے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے بلکہ مختلف قومی اداروں، پالیسی اصلاحات اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی بحث کی بھی توقع ہے۔