LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

حافظ نعیم الرحمان کی ایمل ولی کو جماعت اسلامی کے دھرنوں میں شرکت کی دعوت

Web Desk

9 September 2026

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف جاری تحریک کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے، جسے ایمل ولی خان نے بلا تاخیر قبول کر لیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں ملکی درپیش سیاسی صورتحال، بیجا مہنگائی، بجلی کی زائد قیمتوں اور پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری احتجاجی دھرنوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوامی استحصال کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑے گا؛ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسز اور لیوی فوری ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، کیونکہ پٹرولیم لیوی اور مہنگی بجلی کے باضابطہ خاتمے تک ان کی ملک گیر تحریک ہر صورت جاری رہے گی۔

دوسری جانب سینیٹر ایمل ولی خان نے جماعت اسلامی کی جانب سے عوامی مسائل اور مہنگائی کے خلاف اٹھائے گئے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کا بوجھ کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا سانجھا مسئلہ ہے، لہٰذا اس ظلم کے خلاف مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔