اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
9 September 2026
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں برادر ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مشرقِ وسطیٰ کی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے مابین تاریخی و قریبی روابط کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی و مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ پر مشتمل علاقائی فور (R4) کے وزرائے خارجہ کے پلیٹ فارم سمیت دیگر سفارتی ذرائع سے مشترکہ تحفظات اور مفادات پر روابط برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
اسحاق ڈار اور ان کے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے آئندہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں بالمشافہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ رابطہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور تزویراتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
5 October 2026
امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی کے علاج پر لچک نہ دکھانا سمجھ سے بالاتر ہے: سلمان اکرم راجہ
5 October 2026
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
5 October 2026
گیسولین قیمتوں میں اضافے کی وجہ آبنائے ہرمز نہیں، روس یوکرین جنگ ہے: ٹرمپ
5 October 2026
آئی سی سی نے 4 سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری ‘پبلک’ کر دیئے
5 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
5 October 2026
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026