LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم

Web Desk

9 September 2026

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) اور ہاؤسنگ کے شعبے کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی میں اپنا متحرک کردار ادا کریں، جبکہ حکومتی اہداف پورا کرنے والے بینکوں کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت “ایکسیس ٹو فنانس پلان 2026-28” کے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کے دوران “وزیراعظم اپنا گھر” پروگرام اور زرعی و تجارتی قرضہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‘اپنا گھر’ اسکیم کے تحت اب تک 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 313 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد کی 53,127 درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں، جبکہ 45 ارب 43 کروڑ روپے کے قرضے جاری بھی کیے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، اگست 2026ء تک زرعی شعبے کو 1 کھرب 26 ارب 80 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے گئے، جسے جون 2028ء تک 2 کھرب روپے تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ وہ رہن (Mortgage) کی شرائط پر پورا اترنے والے پلاٹوں کا جامع سروے کریں، جس کی شروعات اسلام آباد سے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ‘زرخیز’ ایپ کے ذریعے 7 ارب 35 کروڑ روپے کے زرعی قرضے منظور ہو چکے ہیں جبکہ ایس ایم ای سیکٹر کے لیے بھی جون 2028ء تک 2 کھرب روپے کے کریڈٹ کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور بینکوں کے صدور و چیف ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔