LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائے گی روس کے شہر نووروسیسک پر یوکرینی ڈرون حملہ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ: اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 سابق ارکانِ قومی اسمبلی نااہل پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف کا نیا ایس او پی جاری حکومت نے دھرنے ختم کرنے کی درخواست کی، ہم نے معذرت کرلی، حافظ نعیم الرحمن امریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں سعودی عرب نے یمن میں ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے: حوثیوں کا دعویٰ کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم سپریم کورٹ: نصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیا اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال چین اور برطانیہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور دہلی کے سابق چیف سیکرٹری نے خودکشی کرلی حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری لانگ مارچ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کل طلب یمن سے سعودیہ پر حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف

امریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں

Web Desk

9 September 2026

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کے خام تیل لے جانے والے 5 بحری جہاز تباہ کردیے۔ امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے دو روز کے دوران ایک امریکی جنگی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کے جواب میں کی گئی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی جنگی بحری جہاز نے میزائل حملوں کی کوششیں ناکام بنادیں اور کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل آئل ٹینکرز کے عملے کو جہاز خالی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش جاری رکھی تو مزید ایرانی آئل ٹینکرز کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی کارروائی کے جواب میں اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ اردن کے حکام کے مطابق 20 میں سے 18 میزائل فضا میں روک دیے گئے جبکہ دو غیر آباد علاقوں میں گرے، اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکی حکام نے بھی حملے کو مؤثر نہ قرار دیتے ہوئے اپنے اہلکاروں کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اس کے علاوہ آبنائے ہرمز میں 10 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں دو امریکی بحری جہاز اور 8 آئل ٹینکرز شامل ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز کے بعض حصوں کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے وہاں سے گزرنے والے بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان تازہ کارروائیوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں سے عالمی تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے