حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری
Web Desk
9 September 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کے ذخائر مستحکم بنانے اور طلب و رسد کا گیپ پورا کرنے کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
ٹی سی پی کے مطابق بین الاقوامی سپلائرز کی جانب سے کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن کی پیشکش ہی قابلِ قبول ہو گی جبکہ درآمدی گندم کی ترسیل کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر سی ایف آر (CFR) کی بنیاد پر کی جائے گی۔ گندم کی خریداری کے لیے عالمی بولیاں 16 ستمبر تک موصول کی جائیں گی اور اسی روز تمام بولیاں کھولی جائیں گی۔ درآمد شدہ گندم کا بڑا حصہ صوبائی ضروریات کے مطابق تقسیم کیا جائے گا، جس کے تحت سندھ کو 3 لاکھ ٹن، پنجاب کو 2 لاکھ 50 ہزار ٹن اور خیبرپختونخوا کو 2 لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔
اقتصادی سروے 2025-26 کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گندم کی سالانہ کھپت تقریباً 3 کروڑ 13 لاکھ ٹن تک پہنچ چکی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران گندم کی ملکی پیداوار 2 کروڑ 96 لاکھ 10 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے باعث سٹریٹیجک ذخائر قائم رکھنے کے لیے گندم کی نجی و سرکاری سطح پر درآمد ناگزیر ہو چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
5 October 2026
امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی کے علاج پر لچک نہ دکھانا سمجھ سے بالاتر ہے: سلمان اکرم راجہ
5 October 2026
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
5 October 2026
گیسولین قیمتوں میں اضافے کی وجہ آبنائے ہرمز نہیں، روس یوکرین جنگ ہے: ٹرمپ
5 October 2026
آئی سی سی نے 4 سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری ‘پبلک’ کر دیئے
5 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
5 October 2026
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026