الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ: اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 سابق ارکانِ قومی اسمبلی نااہل
Web Desk
9 September 2026
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثہ جات اور واجبات کے سالانہ گوشوارے (فارم بی) جمع نہ کرانے پر تین سابق ارکانِ قومی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ نااہل قرار دیے جانے والے سابق قانون سازوں میں زرتاج گل، صاحبزادہ محمد حامد رضا اور عبداللطیف شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق مذکورہ کارروائی قانون کے تحت اثاثوں اور واجبات سے متعلق درکار فارم بی مقررہ مدت میں جمع نہ کروانے پر عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے 7 اگست 2026ء کے حکم نامے کے تحت سنایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تینوں سابق ارکان اس وقت تک کسی بھی قسم کے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے جب تک وہ قانون کے مطابق اپنے اثاثہ جات اور واجبات کے مطلوبہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرا دیتے اور اپنے قوائف مکمل نہیں کرتے۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
5 October 2026
امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی کے علاج پر لچک نہ دکھانا سمجھ سے بالاتر ہے: سلمان اکرم راجہ
5 October 2026
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
5 October 2026
گیسولین قیمتوں میں اضافے کی وجہ آبنائے ہرمز نہیں، روس یوکرین جنگ ہے: ٹرمپ
5 October 2026
آئی سی سی نے 4 سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری ‘پبلک’ کر دیئے
5 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
5 October 2026
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026