حکومت نے دھرنے ختم کرنے کی درخواست کی، ہم نے معذرت کرلی، حافظ نعیم الرحمن
Web Desk
9 September 2026
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے جماعت اسلامی سے رابطہ کرکے دھرنے ختم کرنے کی درخواست کی، تاہم ہم نے دھرنے ختم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ حکومت سے کل دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم کرنے کے حوالے سے جماعت اسلامی سے تجاویز مانگی تھیں، ہماری کمیٹی نے حکومت کو لیوی ختم کرنے کی تجاویز دے دی ہیں۔ جماعت اسلامی پڑھے لکھے اور سنجیدہ لوگوں کی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام پر ڈالنا شاہ خرچی اور نااہلی کا نتیجہ ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے، اس لیے ہمیں اپنی جدوجہد مزید تیز کرنا ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی رابطہ کریں گے، پٹرولیم لیوی کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا۔ احتجاج رائیگاں نہیں جاتا، جماعت اسلامی پوری قوم کی طرف سے میدان میں نکلی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ اگر حکومت ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو اسلام آباد کی کال دی جائے گی، اور وہ 10 ستمبر کو ہی آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے نجی اداروں اور صحت کے شعبے کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نجی ادارے بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، جبکہ عام لوگوں کو علاج کی مناسب سہولتیں میسر نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرپشن کے لیے استعمال شدہ سرنج دوبارہ استعمال کی گئی، جبکہ سندھ میں کوئی ایسا اسپتال موجود نہیں جسے حقیقی معنوں میں ثالثی درجے کا اسپتال قرار دیا جاسکے۔
انہوں نے میر رضا کمیشن پر اثرانداز ہونے کا الزام بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مافیاز کا کس قدر راج ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ملک میں معاشی دہشت گردی بھی جاری رکھی جائے گی؟
سود کی شرح کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شرح سود میں کمی کی ضرورت ہے، لیکن یہ سود سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں نے مل کر جنرل باجوہ کو توسیع دی اور انہی جماعتوں نے اسٹیٹ بینک کو خودمختار ادارہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ترمیم کرے اور بینکوں کو ہدایات دے، اسٹیٹ بینک کا گورنر حکومت کے فیصلے سے کیسے انکار کرسکتا ہے؟
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026