LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ کا اعلان بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری

پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

Web Desk

17 January 2026

اسلام آباد: پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ قومی انسداد پولیو مرکز (این سی او سی) کے مطابق اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر کے 87 اضلاع سے 127 سیوریج سیمپلز جمع کیے گئے، جن کی لیبارٹری ٹیسٹنگ قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں کی گئی۔ نتائج کے مطابق 40 سیوریج نمونے پولیو وائرس کے لیے پازیٹو جبکہ 87 نمونے نیگیٹو قرار پائے۔

صوبہ بلوچستان کے 2، خیبرپختونخوا کے 8، پنجاب کے 6، سندھ کے 23 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 نمونہ پازیٹو جبکہ 4 نیگیٹو رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام نمونے نیگیٹو رہے۔

سیوریج نمونے دسمبر 2025 میں حاصل کیے گئے تھے۔ این سی او سی نے کہا کہ مؤثر ویکسینیشن کے باعث ماحولیاتی نمونوں اور پولیو کیسز میں واضح کمی کا رجحان ہے، تاہم پھیلاؤ پر نظر رکھنا ضروری ہے۔