LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

نائیجیریا: خاتون نے طویل وِگ پہن کر گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک کرلی

Web Desk

19 December 2025

نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے تین منزلہ عمار سے زیادہ طویل وِگ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

 

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ کے مطابق ہیلن ولیمز نامی خاتون اس سے قبل ہاتھ سے سب سے طویل وِگ (351.28 میٹر) اور سب سے چوڑی وِگ (3.65 میٹر) بنانے کے دو علیحدہ ریکارڈ رکھتی ہیں۔

اور اب انہوں نے اپنے سر پر سب سے طویل وِگ (15.37 میٹر) سجا کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

ہیلن نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نہیں خیال کہ وہ کبھی ریکارڈ توڑنا روکیں گی۔ ریکارڈ بنانا، پہاڑ سر کرنے جیسا ہے۔ پہاڑ چڑھنا مشکل ہوتا ہے اور اس میں مسائل ہوتے ہیں لیکن چوٹی پر چڑھ کر زبردست نظارہ ہوتا ہے۔