LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

پہلی بار وہیل چیئر استعمال کرنے والی خاتون خلا میں پہنچ گئی

Web Desk

21 December 2025

جرمن خلائی انجینئر میکائیلا بینٹ ہاؤس وہیل چیئر استعمال کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے خلا کا سفر کیا۔

33 سالہ میکائیلا بینٹ ہاؤس یورپی خلائی ایجنسی (ESA) میں ایرو اسپیس اور مکینیکل انجینئر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، انہوں نے بلیو اوریجن کے نیو شیپرڈ کیپسول کے ذریعے خلا کا یہ تاریخی سفر مکمل کیا۔

یہ پرواز ہفتے کی صبح امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر وان ہورن کے قریب واقع بلیو اوریجن کے لانچ پیڈ سے روانہ ہوئی۔

یہ مشن NS-37 بلیو اوریجن کی جانب سے کیا جانے والا 16واں سب آربیٹل اسپیس ٹورازم مشن تھا، جیف بیزوس کی قائم کردہ اس کمپنی کا مقصد خلا تک رسائی کو عام بنانا ہے، حتیٰ کہ اُن افراد کیلئے بھی جو روایتی خلابازوں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

میکائیلا بینٹ ہاؤس نے پرواز سے قبل انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ خلا میں جانا چاہتی تھی، مگر کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ میرے لئے واقعی ممکن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں ماضی میں یہ سمجھتی تھی کہ شاید خلا اُن لوگوں کیلئے ہو سکتی ہے جن کی ایک ٹانگ کٹی ہو مگر وہ چل سکتے ہوں، لیکن ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کے ساتھ وہیل چیئر استعمال کرنے والا شخص شاید اس کیلئے بہت زیادہ معذور سمجھا جائے۔

میکائیلا 2018 میں ماؤنٹین بائیکنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوئیں جس میں ان کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی، اس کے بعد انہوں نے وہیل چیئر کے ساتھ زندگی کو اپناتے ہوئے اپنی توجہ انجینئرنگ، تحقیق اور خلائی سائنس پر مرکوز کر لی۔

نیو شیپرڈ راکٹ کی یہ پرواز تقریباً 10 منٹ پر مشتمل تھی، جس کے دوران کیپسول آواز کی رفتار سے تین گنا تیز رفتاری سے خلا کی جانب گیا اور کارمان لائن سے آگے نکل گیا، اس دوران مسافروں کو چند منٹ کے لیے زیرو گریویٹی (بے وزنی) کا تجربہ بھی حاصل ہوا۔