LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

فلپائن میں خاتون پالتو کتوں کو بچانے کے لیے آگ میں کود گئی

Web Desk

16 December 2025

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صوبہ سیبو کے شہرمنڈاؤ میں جائے وقوعہ پر آگ تیزی سے پھیل رہی تھی مگر خاتون نے عمارت چھوڑنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے کتوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون ایک سیڑھی کے ذریعے اوپر چڑھی اور ایک ایک کر کے اپنے تمام کتوں کو نیچے محفوظ مقام پر پھینکا تاکہ وہ آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچ جائیں، تمام کتوں کے نیچے پہنچنے کے بعد خاتون خود ریلنگ سے لٹک گئیں، جبکہ فائر فائٹرز اوپر پہنچ کر انہیں بحفاظت نیچے لے آئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، خوش قسمتی سے تمام پالتو کتے بھی محفوظ رہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا، جبکہ خاتون کا اقدام غیر معمولی جرات اور حوصلے کی عکاسی کرتا ہے۔اس واقعہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد دنیا بھر سے صارفین نے خاتون کی بہادری اور جانوروں سے محبت کو خراجِ تحسین پیش کیا، کئی افراد نے انہیں انسانیت اور ہمدردی کی مثال قرار دیا۔