سردیوں میں ہونٹ کیوں پھٹتے ہیں؟ ماہرین نے بڑی وجہ بتا دی
Web Desk
14 December 2025
سردیوں میں خشک جلد اور پھٹے ہونٹ ایک عام مسئلہ بن چکے ہیں، جو ہر عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے۔ یہ عموماً موسم کی شدت کی وجہ سے سمجھا جاتا ہے، مگر ماہرین صحت کے مطابق اس کی اہم وجہ جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس صحت کے لیے ضروری ہیں، ویسے ہی وٹامنز بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب جسم میں ان وٹامنز کی کمی ہوتی ہے تو مختلف مسائل جنم لیتے ہیں، جن میں سردیوں کے دوران ہونٹوں کا پھٹنا اور جلد کی خشکی بھی شامل ہے۔
ہونٹ کس وٹامن کی کمی سے پھٹتے ہیں؟
اتراکھنڈ کی ماہر امراضِ جلد، ڈاکٹر آشا سکلانی کے مطابق وٹامن بی 12 کی کمی سے ہونٹ زیادہ خشک اور پھٹنے لگتے ہیں۔ یہ وٹامن خون کے سرخ خلیات کی تیاری، ڈی این اے کی تشکیل اور یادداشت کی بہتری میں مددگار ہوتا ہے۔ اس کی کمی خون کی کمی اور یادداشت کی کمزوری کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
ڈاکٹر آشا کا کہنا ہے کہ ہونٹوں کی جلد نہایت حساس ہوتی ہے اور سردیوں میں فضا کی نمی کم ہونے سے ہونٹوں پر برا اثر پڑتا ہے، جس سے وہ مزید خشک ہوتے ہیں۔
ہونٹوں کی خشکی بڑھانے والے عوامل
سردیوں میں کم پانی پینا اور ہونٹوں کو بار بار چاٹنا بھی ہونٹوں کی خشکی میں اضافہ کرتا ہے۔ تھوک ہونٹوں کو وقتی طور پر نم کرتا ہے، مگر بعد میں وہ مزید خشک ہو جاتے ہیں۔
ماہرین کا مشورہ
سردیوں میں مناسب پانی پینا، غذائیت سے بھرپور خوراک لینا اور وٹامن بی 12 کی کمی کے معاملے میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے تاکہ ہونٹوں کی خشکی اور پھٹنے سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
11 September 2026
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026
شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ
10 September 2026
بہت زیادہ گرم چائے پینے والے افراد خبردار، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
10 September 2026
پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور
9 September 2026