LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن

کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کے بجائے صحتمند خلیوں میں بدلنے کا طریقہ دریافت

Web Desk

23 November 2026

جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کے میدان میں ایک بڑی سائنسی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایسی انقلابی تکنیک تیار کر لی ہے جس کے ذریعے کینسر کے خلیوں کو کیموتھراپی یا شعاعوں سے تباہ کرنے کے بجائے دوبارہ عام اور صحت مند خلیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAIST) کے محققین نے پروفیسر کوانگ ہیون چو کی سربراہی میں انسانی جینز کے نظام کا ایک خصوصی کمپیوٹر ماڈل تیار کیا، جس کی مدد سے ’ایم وائے بی‘ (MYB)، ’ایچ ڈی اے سی 2‘ (HDAC2) اور ’ایف او ایکس اے 2‘ (FOXA2) نامی تین کلیدی جینز کی سرگرمی محدود کر کے بڑی آنت کے کینسر کے خلیوں کی بے قابو نشوونما کو روک دیا گیا اور ان کی اصل صحت مند شناخت بحال کر دی گئی۔ معروف سائنسی جریدے ’ایڈوانسڈ سائنس‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق لیبارٹری اور جانوروں پر کیے گئے تجربات میں ان تبدیل شدہ خلیوں کی رسولیاں بنانے کی صلاحیت نمایاں طور پر کم ہوئی جبکہ اردگرد کے صحت مند خلیے بھی محفوظ رہے، تاہم محققین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج فی الحال تجرباتی مرحلے میں ہے اور انسانوں پر اس کی طبی آزمائشوں اور حفاظت کے مراحل طے کرنے کے لیے اس ٹیکنالوجی کو ایک بائیو ٹیک کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔