پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں، 24 علاجگاہیں سیل، 62 کی طبی سہولیات معطل
Web Desk
24 November 2026
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ چار ہفتوں کے دوران صوبہ بھر کی 693 سرکاری و نجی علاجگاہوں کی انسپیکشنز مکمل کرتے ہوئے طبی سہولیات کے معیار پر عملدرآمد نہ کرنے پر 24 علاجگاہوں کو سیل جبکہ 62 کی مخصوص طبی سہولیات معطل کر دی ہیں۔ ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق خلاف ورزیوں پر 56 علاجگاہوں کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے جبکہ کمیشن نے مجموعی طور پر 161 سپیشل انسپیکشنز کیں جن میں انتہائی نگہداشت یونٹس اور فائر سیفٹی انتظامات کے 89 خصوصی معائنے شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ معائنہ کی گئی علاجگاہوں میں 225 جی پی کلینکس و ڈسپنسریاں، 96 ہسپتال، 46 ڈائیلاسز سینٹرز، 37 ہومیوپیتھک کلینکس، 30 سنگل سپیشلٹی کلینکس، 25 ڈینٹل کلینکس، 19 مطب، 14 میٹرنٹی ہومز، 12 پولی کلینکس، 10 تشخیصی مراکز، 7 کلیکشن سینٹرز، نشے کے علاج کے 5 مراکز، 4 بنیادی مراکز صحت اور 2 ایستھیٹک کلینکس شامل تھے، جبکہ ان اقدامات کا مقصد علاجگاہوں میں مستند ڈاکٹرز و نرسنگ عملے کی دستیابی، طبی ریکارڈ کی جانچ اور مریضوں کو محفوظ و معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کے بجائے صحتمند خلیوں میں بدلنے کا طریقہ دریافت
23 November 2026
لاہور کے جناح ہسپتال میں پہلی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری
23 November 2026
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنے والی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
23 November 2026
قازقستان میں تیزی سے پھیلنے والی پراسرار بیماری کی اطلاعات، سرکاری تفصیلات طلب
22 November 2026
دبئی میں جوڑوں کے امراض سے متعلق سالانہ طبی کانفرنس شروع، 200 سے زائد ماہرین شریک
22 November 2026
دبئی میں مستحق مریضوں کے مفت علاج کیلئے تداوی ہیلتھ کیئر گروپ اور دارالبر سوسائٹی میں معاہدہ
22 November 2026
لاہور کے جناح ہسپتال میں پہلی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری
21 November 2026