کونسی ایپس فون کی بیٹری زیادہ چوستی ہیں؟ جاننے کا طریقہ جانیں
Web Desk
6 December 2025
کونسی ایپس آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری کو تیزی سے ختم کرتی ہیں، یہ جاننا ڈیوائس اور بیٹری کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
متعدد اسمارٹ فون صارفین کی ڈیوائسز کی بیٹری لائف بہت تیزی سے ختم ہوتی ہے، یہاں تک کہ کم استعمال پر بھی ایسا ہوتا ہے۔کئی بار اس کی وجہ فون کے بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس ہوتی ہیں۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ بہت آسانی سے جان سکتے ہیں کہ کونسی ایپس ایسی ہیں جو استعمال ہوئے بغیر بھی فون کی چارجنگ کم کر رہی ہوتی ہیں۔
تو کیسے معلوم کریں کہ کونسی ایپس فون بیٹری چوس رہی ہیں؟
اسمارٹ فون کی مستحکم کارکردگی کے لیے ضروری ہے کہ اس کی بیٹری لائف کو بہتر بنایا جائے۔اس لیے ان ایپس کے بارے میں جاننا ضروری ہوتا ہے جو فون چارجنگ تیزی سے ختم کرتی ہیں اور ان کی مانیٹرنگ سے انہیں بیٹری کو چوسنے سےروکا جاسکتا ہے۔
یہ جاننے کے لیے اینڈرائیڈ فونز میں سیٹنگز اور پھر بیٹری میں جائیں۔وہاں بیٹری یوز ایج کو سلیکٹ کرکے دیکھیں کونسی ایپس کتنے فیصد بیٹری استعمال کر رہی ہیں۔آئی فون میں اس مقصد کے لیے سیٹنگز اور پھر بیٹری میں جائیں جہاں ہر ایپ کی جانب سے بیٹری استعمال کرنے کی شرح سمیت متعدد تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔
کونسی ایپس زیادہ تیزی سے بیٹری لائف ختم کرتی ہیں؟
ویسے تو ایسی متعدد ایپس ہیں مگر بیشتر فہرستوں میں فیس بک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ، گوگل میپس اور یوٹیوب کے نام سامنے آتے ہیں۔یہ ایپس بیٹری کو سب سے زیادہ استعمال کرتی ہیں کیونکہ یہ مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی ہیں، بیک گراؤنڈ میں متحرک رہتی ہیں اور انٹرنیٹ سے رابطے میں رہتی ہیںان ایپس کو حاصل غیر ضروری پرمیشنز کو ڈس ایبل کرنے سے بھی کسی حد تک بیٹری لائف کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔اس کے لیے سیٹنگز میں ایپس اور پھر پرمیشنز کے سیکشن میں جائیں اور جو آپ کو غیر ضروری لگے اسے ڈس ایبل کر دیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
29 امریکی ریاستوں کا میٹا کے خلاف مقدمہ، بچوں کیلئے نقصان دہ قرار دینے کا الزام
18 August 2026
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
18 August 2026
چین نے اے آئی ساتھی فراہم کرنے والی ایپلی کیشنز عملاً ممنوع قرار دے دیں
17 August 2026
گوگل نے اینڈرائیڈ 17 کی بِیٹا 3 اپ ڈیٹ جاری کر دی
17 August 2026
چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی
17 August 2026
گوگل کا نیا فیچر، نینو بنانا کی تصاویر اور ویڈیوز سے واٹر مارک ہٹانا ممکن
17 August 2026
ایپل کی جانب سے 110 ممالک کے صارفین کو سیکیورٹی الرٹ جاری!
16 August 2026