امریکا نے عراق کو امریکی ڈالر کی ترسیل معطل کر دی
Web Desk
22 April 2026
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عراق کے حوالے سے ایک سخت اقتصادی اور عسکری پالیسی سامنے آئی ہے، جس کے تحت امریکہ نے عراق کو ڈالر کی ترسیل روکنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی تعاون کے پروگرام بھی معطل کر دیے ہیں۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق، اس فیصلے کا بنیادی مقصد عراق میں موجود ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر دباؤ بڑھانا اور ان کے مالیاتی ذرائع کو محدود کرنا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس باقاعدہ معطلی سے قبل امریکی محکمہ خزانہ نے 50 کروڑ ڈالر مالیت کے کرنسی نوٹوں سے لدے ایک کارگو طیارے کو بھی روک دیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ رقم عراق کے اپنے تیل کی فروخت سے حاصل شدہ آمدنی تھی جو نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک میں جمع تھی، مگر اب امریکہ نے اس کی واپسی روک کر عراقی مالیاتی نظام کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
9 July 2026
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026
مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
8 July 2026
کراچی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کو بریک؛ فی تولہ 4700 روپے کی بڑی کمی
8 July 2026