سرجری کے بعد نوجوان کو انسانوں کے چہروں میں بلی جیسی آنکھیں دکھائی دینے لگیں
Web Desk
18 November 2026
امریکا کے شمال مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ نوجوان کارل دماغ کی سرجری کے بعد ’پروسوپو میٹامورفوپسیا‘ نامی ایک انتہائی نایاب بصری بیماری میں مبتلا ہو گیا ہے، جس کے باعث اسے انسانوں کے چہروں میں بلی جیسی آنکھیں، بڑی پتلیاں اور جلد پر بلی کے بالوں جیسے نشانات دکھائی دیتے ہیں، جبکہ بعض اوقات اپنی پالتو بلی کے چہرے پر جاننے والوں کے خدوخال نظر آتے ہیں۔ طبی جریدے ’کورٹیکس‘ میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق نوجوان میں یہ علامات دو سال قبل دماغ کے دائیں حصے میں شریانوں اور رگوں کی غیر معمولی ساخت دور کرنے کی سرجری کے بعد ظاہر ہوئیں جو چہروں کی شناخت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور یہ کیفیت بعض اوقات کئی گھنٹوں سے لے کر پورے دن تک برقرار رہتی ہے۔ ڈارٹ ماؤتھ کالج کے پروفیسر بریڈ ڈوچین کا کہنا ہے کہ اس مرض میں دماغ میں پہلے سے محفوظ مانوس چہروں کے خدوخال دوبارہ متحرک ہو کر سامنے موجود چہرے کے ساتھ مل جاتے ہیں جس سے چہرے کی ساخت، رنگت اور خدوخال پھیلے ہوئے یا بدلے ہوئے محسوس ہوتے ہیں، تاہم کارل اس غیر معمولی کیفیت سے چھٹکارا پانے کی خواہش کے باوجود اس کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھ چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایسا قصبہ جہاں 18 نومبر سے 2 ماہ طویل رات کا آغاز ہوگا
17 November 2026
امریکا میں انتہائی نایاب چمکدار پیلے رنگ کی مچھلی دریافت
17 November 2026
مسجد آیا صوفیا کے نیچے 1600 برس قدیم پُراسرار سرنگیں دریافت
16 November 2026
بھارت میں حیران کن واقعہ، مردہ قرار دی گئی خاتون7سال بعد زندہ برآمد
15 November 2026
شارجہ کتاب میلہ: 1954ء سے محفوظ نایاب اخبارات، رسائل اور تاریخی تصاویر کا منفرد ذخیرہ پیش
14 November 2026
بنگلہ دیشی فوٹوگرافر کا عالمی اعزاز، ایک تصویر پر 7 لاکھ 34 ہزار درہم کا انعام
13 November 2026
انڈونیشیا: بچوں نے خوفناک اژدھے کو سلائیڈ بنا لیا
12 November 2026
شارجہ میں ننھے سائنس دانوں کا روبوٹک گاڑیاں اور دلچسپ مشینیں تیار کرنے کا عملی مظاہرہ
12 November 2026