امریکا اور ایران میں ثالثی کے ذریعے مذاکرات جاری، کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز
Web Desk
7 April 2026
امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے ذریعے اہم سفارتی مذاکرات جاری ہیں، جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پس پردہ رابطوں میں نمایاں تیزی آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ کارروائی کو روکنے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ آج رات آٹھ بجے سے قبل کسی اہم پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی حکام اب بھی کسی ممکنہ معاہدے کے حوالے سے پُرامید ہیں، جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر ہونے یا اس کی شدت میں کمی آنے کا امکان موجود ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ڈیڈ لائن سے پہلے کسی نتیجے پر پہنچنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ: برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی 100 ڈالر سے نیچے آ گئے
8 April 2026
امریکی صدر اور ایران کے درمیان جنگ بندی، یورپی یونین کا خیرمقدم
8 April 2026
جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے، پرچم اٹھا کر جشن
8 April 2026
تحریک انصاف کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم
8 April 2026
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور ہوگا
8 April 2026
امریکا اور ایران جنگ بندی کا دنیا بھر میں خیر مقدم، پاکستانی کردار کی تعریف
8 April 2026
ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی
8 April 2026
روس ایران کو خفیہ سیٹلائٹ معلومات فراہم کر رہا ہے: رائٹرز کا دعویٰ
8 April 2026