امریکی ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کیخلاف آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت کارروائی کا مطالبہ
Web Desk
8 April 2026
امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت کارروائی کی جائے۔ اس ترمیم کے تحت اگر نائب صدر اور کابینہ کی اکثریت متفق ہو جائے کہ صدر اپنے فرائض انجام دینے کے قابل نہیں رہے، تو اختیارات نائب صدر کو منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ اگرچہ فی الحال نائب صدر جے ڈی وینس یا کابینہ کی جانب سے ایسے کسی اقدام کا اشارہ نہیں ملا، لیکن ڈیموکریٹک قانون سازوں نے ٹرمپ پر ‘نسل کشی’ جیسے جنگی جرائم کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جوہری ہتھیاروں کے کوڈز تک رسائی حاصل نہیں ہونی چاہیے۔
کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورتیز نے صدر کی ذہنی حالت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک پوری تہذیب کو مٹانے جیسے بیانات عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ایوانِ نمائندگان کے سینئر ڈیموکریٹس نے ریپبلکنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ روکنے کے لیے ان کا ساتھ دیں، ورنہ صدر ٹرمپ ملک کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایوانِ نمائندگان کا اجلاس 14 اپریل کو تعطیلات کے بعد دوبارہ طلب کیا گیا ہے، جہاں اس معاملے پر فیصلہ کن بحث اور ممکنہ قانون سازی متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026