جنگ بندی پر اظہار تشکر، وزیراعظم نے فریقین کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا
Web Desk
8 April 2026
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکہ، ایران اور ان کے اتحادیوں کے درمیان لبنان سمیت دیگر محاذوں پر فوری جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین کو حتمی تصفیے کے لیے 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد آنے کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے دلی خوشی ہو رہی ہے کہ دونوں ممالک نے امن کی خاطر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ انہوں نے فریقین کی قیادت کی جانب سے دکھائی گئی حکمت اور سمجھداری کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جمعہ کو ہونے والے ‘اسلام آباد مذاکرات’ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
واضح رہے کہ یہ بڑی سفارتی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف کی ان انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر حملے کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کی تھی۔ فریقین کی جانب سے ان تجاویز پر رضامندی کے بعد اب پاکستان عالمی سطح پر ایک بڑے ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن و استحکام کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا تاکہ خطے کو ایک ہولناک تباہی سے بچایا جا سکے۔ عالمی حلقے اس پیش رفت کو پاکستانی سفارت کاری کی بڑی فتح اور ‘اسلام آباد مذاکرات’ کو عالمی امن کے لیے ایک نئی امید قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام
17 July 2026