روس ایران کو خفیہ سیٹلائٹ معلومات فراہم کر رہا ہے: رائٹرز کا دعویٰ
Web Desk
8 April 2026
عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان خفیہ سیٹلائٹ معلومات کے تبادلے کے لیے ایک مستقل رابطہ چینل قائم ہے، جس کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ میں درجنوں حساس مقامات کی تفصیلی نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، روسی سیٹلائٹس نے 11 مختلف ممالک میں فوجی اڈوں، ہوائی اڈوں اور آئل فیلڈز کی جیو لوکیشن اور سرویلنس ڈیٹا فراہم کیا ہے۔ حیران کن طور پر انکشاف کیا گیا ہے کہ جن مقامات کی نگرانی کی گئی، ان میں سے کئی کو چند روز بعد ہی ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سیٹلائٹ نگرانی کی زد میں سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جیسے اہم ممالک کی تنصیبات بھی آئی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز پر بھی روسی سیٹلائٹس کی غیر معمولی سرگرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق یہ تعاون صرف سیٹلائٹ ڈیٹا تک محدود نہیں بلکہ روسی اور ایرانی ہیکرز سائبر حملوں میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ معلومات درست ہیں تو یہ خطے میں طاقت کے توازن اور سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہیں، جس سے بین الاقوامی سطح پر نئی سفارتی بحث چھڑنے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026
ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی
6 October 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
6 October 2026
نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق
6 October 2026
ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملوں کا حوثی دعویٰ، سعودی اتحاد کی بحیرہ احمر پر جوابی کارروائی
6 October 2026