تحریک انصاف کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم
Web Desk
8 April 2026
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کے اعلان کا باقاعدہ خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا موقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے کہ جنگ اور تباہی کے بجائے مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اعلامیہ میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ دونوں فریقین جنگ بندی کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں مستقل امن اور استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔
تحریکِ انصاف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جنگوں کا نتیجہ ہمیشہ معصوم جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی کی صورت میں نکلتا ہے، اس لیے سفارتی حل کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اعلامیہ میں ان تمام عالمی و علاقائی ثالثوں کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس جنگ بندی کو ممکن بنانے کے لیے کردار ادا کیا۔ پی ٹی آئی نے تمام متعلقہ فریقین اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ خطے کی مجموعی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ایک دیرپا اور مستقل حل کی جانب پیش قدمی کریں تاکہ مستقبل میں ایسے بحرانوں سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
17 July 2026
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026