LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کے ایک شعبے کی عمارت میں پرائیویٹ مرغیاں پالنے کا انکشاف

Web Desk

12 July 2026

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی سرکاری عمارت میں ڈائریکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر پرائیویٹ مرغیاں پالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ شعبے کے ڈائریکٹر نے ادارے کی چھت اور لان میں مرغیاں رکھ کر وہاں سرکاری خرچے پر دڑبے بنوا دیے ہیں، جبکہ مرغیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے لان میں 5 لاکھ روپے کی لاگت سے جنگلہ بھی لگوایا گیا ہے، جس کے باعث طلبہ کا مرکزی لائبریری جانے کا راستہ بند ہو چکا ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ان پرائیویٹ مرغیوں کی دیکھ بھال کے لیے شعبے کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں اور شدید گرمی کے باعث مرغیوں کو کلاس رومز کے ہال میں شفٹ کر کے سرکاری کولر اور اے سی (AC) سے ان کی تواضع کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی ترجمان نے اس عمل کی اجازت دینے کی تردید کرتے ہوئے معاملے کی جانچ پڑتال کا یقین دلایا ہے، جبکہ دوسری جانب شعبے کے ڈائریکٹر نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ مرغیاں طالبات کو ‘قدرتی ماحول’ فراہم کرنے کے لیے رکھی گئی ہیں اور وہ مستقبل میں یہاں مزید پرندے بھی لائیں گے