LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع سی آر بی سی نہر کی بحالی، زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا: فیصل کنڈی

برطانیہ:17 کروڑ سال قدیم سمندری ڈائنو سارکی باقیات دریافت

Web Desk

29 October 2026

برطانیہ میں سیاحوں کے ہاتھوں اتفاقیہ طور پر دریافت ہونے والی ایک دیوہیکل سمندری ڈائنوسار کی باقیات کو پہلی بار باضابطہ طور پر نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

تقریباً 17 کروڑ 40 لاکھ سال قبل قدیم سمندروں میں راج کرنے والے 10 میٹر لمبے اس دیوہیکل ’اِکتھیوسار‘ (Ichthyosaur) کی فوسل شدہ ہڈیاں بالکل اتفاقیہ طور پر دریافت ہوئیں۔ یہ ایک انتہائی خوفناک قدیم سمندری شکاری تھا۔ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے دو سیاح، مشیل پلسارٹ اور کیرین کرسٹنز، انگلینڈ کے علاقے ڈورسیٹ میں بریڈپورٹ کے قریب ساحل پر سیر کر رہے تھے کہ اچانک ان کی نظر چٹان کے ایک ایسے حصے پر پڑی جس میں سے فوسل ہڈیوں کے ٹکڑے باہر نکلے ہوئے تھے۔

دونوں سیاحوں نے قریب جا کر جب اس کا معائنہ کیا تو انہوں نے ہڈی کا ایک ٹکڑا احتیاط سے نکال کر مزید جانچ پڑتال کے لیے ماہرین کے حوالے کر دیا۔ یہ حیرت انگیز فوسل برطانیہ میں اب تک دریافت ہونے والی اپنی نوعیت کی سب سے کم عمر باقیات قرار دی جا رہی ہیں۔ اس اہم دریافت سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اِکتھیوسار جیسے سمندری جاندار ایک بڑی عالمی ماحولیاتی تباہی کے تقریباً 90 لاکھ برس بعد بھی دنیا کے سمندروں میں موجود تھے، جبکہ اس سے قبل یہ خیال کیا جاتا تھا کہ اس تباہی نے ان کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا۔

ظاہری ساخت کے لحاظ سے ڈولفن سے مشابہ یہ قدیم رینگنے والے جانور سمندر کے اندر رہتے تھے لیکن آکسیجن کے لیے پانی کی سطح پر آ کر ہوا میں سانس لیتے تھے۔ اِکتھیوسار کی چھوٹی اقسام عام طور پر چھوٹی مچھلیوں اور اسکوئڈ کا شکار کرتی تھیں، تاہم ڈورسیٹ کے ساحل بریڈپورٹ میں دریافت ہونے والا یہ دیوہیکل اِکتھیوسار اپنی جسامت کے اعتبار سے دوسرے بڑے سمندری رینگنے والے جانوروں کو اپنا نشانہ بناتا ہوگا۔