LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی

امارات میں وزٹ ویزے پر کام جرم، غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر کروڑوں کا جرمانہ

Web Desk

9 December 2025

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے امیگریشن اور رہائشی قوانین مزید سخت کرتے ہوئے غیر قانونی رہائشیوں کی مدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق غیر قانونی افراد کو پناہ، نوکری یا رہائش فراہم کرنے پر 50 لاکھ درہم (38 کروڑ روپے) تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

نئے قوانین کے تحت وزٹ ویزے پر کام کرنا جرم قرار دیا گیا ہے، جس پر 10 ہزار درہم (7 لاکھ 60 ہزار روپے) سے زائد جرمانہ ہوگا، جبکہ جعلی رہائشی دستاویزات پر 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔

حکومت امارات نے واضح کیا ہے کہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کو قومی سلامتی کے خلاف جرم تصور کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق لیبر مارکیٹ کے تحفظ کے لیے سخت کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے اور تمام خلاف ورزیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔