پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے: ترک وزیر خارجہ
Web Desk
20 September 2026
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی نئی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب کی کچھ عسکری ضروریات سامنے آ سکتی ہیں، جن کا جائزہ ترکیہ اور پاکستان باہمی اشتراک اور مکہ معاہدے (مکہ ڈیفنس الائنس) کے تحت لیں گے۔ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اپنے اہم بیان میں ترک وزیرِ خارجہ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے جنگ کے خاتمے سے متعلق تمام تجاویز متعلقہ فریقین کو ارسال کی جا چکی ہیں، جبکہ سعودی عرب پر حوثیوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
حقان فیدان نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو امریکا ایران جنگ میں گھسیٹنا یا اس کا حصہ بنانا بالکل ناقابلِ قبول ہوگا۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری یہ بحران اب معاشی طور پر خطے اور دنیا کے لیے ناقابلِ برداشت حد تک پہنچ چکا ہے، جس کے اثرات ہر جگہ محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ترک وزیرِ خارجہ نے مزید بتایا کہ خطے کے ساتھ ساتھ بحیرہ اسود میں امن کے لیے ترکیہ نے یوکرین اور روس کو بھی لڑائی کے خاتمے کی باضابطہ پیشکش ارسال کر دی ہے تاکہ عالمی سطح پر جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
20 September 2026
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک
20 September 2026
کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب
20 September 2026
آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا
20 September 2026
4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
20 September 2026
امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری کو متاثر نہیں کرے گا، ڈنمارک
20 September 2026
اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، غزہ میں 3 افراد شہید
20 September 2026