LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اسلام آباد: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت، 35 لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم وزیراعظم شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی منظوری دے دی حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا ایران امریکا مذاکرات جاری، معاہدے کی امید ہے، قطری وزارت خارجہ میر رضا علی کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش 2024 کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں: مولانا فضل الرحمن حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نوازحکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نواز شنگھائی تعاون تنظیم پائیدار اقتصادی نمو میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے: اسحاق ڈار سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

Web Desk

20 September 2026

تیونس میں سیکڑوں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر ان چار فلسطین نواز کارکنوں کی فوری رہائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے جنہیں غزہ کے لیے انسانی امدادی بحری بیڑے کے انتظام و انصرام میں مدد فراہم کرنے پر منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ مارچ میں حراست میں لیے گئے ان چاروں کارکنوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ‘گلوبل صمود فلوٹیلا’ کے لیے جمع کیے گئے امدادی فنڈز کا غلط استعمال کیا۔ واضح رہے کہ یہ بحری بیڑہ 2025ء میں غزہ کے محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانے کے مقصد سے روانہ ہوا تھا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا نے اپنے کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی بلا تاخیر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر قانونی قید کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے گرفتار کارکنوں کی حالتِ صحت روز بروز تشویشناک حد تک خراب ہو رہی ہے۔ ان کارکنوں کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی تھی جب تنظیم تیونس سے ایک نئے امدادی مشن کی روانگی کی تیاریاں کر رہی تھی، جسے بعد ازاں پیدا شدہ حالات کے باعث منسوخ کرنا پڑا تھا۔