ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک
Web Desk
20 September 2026
پاکستان بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے لازمی قومی امتحان “ایم ڈی کیٹ 2026” (MDCAT 2026) کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں ملک اور بیرونِ ملک سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے مطابق ٹیسٹ کا انعقاد ملک کے 34 شہروں کے علاوہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں قائم امتحانی مراکز میں بیک وقت کیا جا رہا ہے۔ تین گھنٹے دورانیے کے اس امتحان میں پنجاب سے 49,199، خیبر پختونخوا سے 38,841، سندھ سے 34,233 اور بلوچستان سے 9,923 امیدوار رجسٹرڈ ہیں، جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور ریاض سے بھی ہزاروں طلباء امتحان دے رہے ہیں۔
پی ایم ڈی سی نے شفافیت قائم رکھنے کے لیے 8 ہزار سوالات کا بینک تیار کیا ہے جس کے تحت ہر صوبے کے لیے 180 سوالات پر مشتمل الگ پرچہ مرتب کیا گیا ہے۔ امتحانی انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکزمیں موبائل فونز اور تمام ڈیجیٹل ڈیوائسز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ امتحان کے اختتام پر سوالیہ پرچہ نگران عملے کے سپرد کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ورنہ نتیجہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس سال ایم ڈی کیٹ میں ایک بڑی انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے جیوینائل کارڈ کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے اور طلباء کو اصل مارک شیٹ کے ذریعے شناخت کی اجازت دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی
20 September 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
20 September 2026
صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز
20 September 2026
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
20 September 2026
کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب
20 September 2026
آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا
20 September 2026
4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
20 September 2026