LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان

سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

Web Desk

20 September 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب این-25 (N-25) شاہراہ پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے قومی شاہراہ پر چیک پوسٹ قائم کر کے عوام کی آمدورفت میں خلل ڈالنے، گاڑیاں چھیننے اور بھتہ خوری کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دلیرانہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی شہریوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے قبضے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کی گئیں جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتِ حال کو خراب کرنے اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کا بلا تفریق مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔