LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا 4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری کو متاثر نہیں کرے گا، ڈنمارک اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، غزہ میں 3 افراد شہید ایران کی ستمبر میں تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت واشنگٹن کا کرم نہیں ہمارا قانونی حق ہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے راستے تجارت کا حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے کا دعویٰ 3 امریکی نیوز اداروں کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا

ایران کی ستمبر میں تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Web Desk

20 September 2026

امریکا اور اسرائیل کے ساتھ شدید علاقائی کشیدگی اور معاشی پابندیوں کے باوجود ستمبر کے مہینے میں ایران کی خام تیل کی فروخت گزشتہ دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے دوران ایران کی تیل کی درآمدات و فروخت 3 ارب ڈالر کی حد سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ گزشتہ 24 ماہ کے عرصے میں کسی بھی ایک ماہ کی بلند ترین سطح شمار کی جا رہی ہے۔

ایرانی مالیاتی حکام کا دعویٰ ہے کہ تیل کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی اب تک قومی بجٹ میں مقرر کردہ ہدف سے تجاوز کر چکی ہے۔ حکام کے مطابق اس آمدنی میں غیر معمولی اضافے کے باعث ایرانی حکومت کو بیرونِ ملک سے ضروری اشیاء کی درآمدات اور ملک بھر میں جاری قومی نوعیت کے اہم معاشی و بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے معاشی طور پر زیادہ مالی گنجائش اور استحکام حاصل ہوا ہے۔