LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے: حافظ نعیم اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات

آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

20 September 2026

پٹرولیم لیوی، ظالمانہ ٹیکسز اور غیر معمولی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس کے باہر جاری 35 روز پر محیط تاریخی دھرنا بالآخر ختم ہو گیا۔ دھرنے کے شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ اب کراچی کینٹ اسٹیشن سے اسلام آباد کی جانب تاریخی لانگ مارچ کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب سمیت پورے سندھ سے قافلے شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک اب اس احتجاجی تحریک سے جڑ چکا ہے اور یہ جدوجہد کسی ایک دو دن کی بات نہیں بلکہ ملک سے آئی پی پی، شوگر، آٹا اور بینکنگ مافیا کا خاتمہ کرنے تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب جماعت اسلامی اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بغیر کسی حتمی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ مذاکراتی عمل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومتی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بناتے ہوئے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی اور آئی ایم ایف کے شدید دباؤ کا حوالہ دیا، تاہم حکومت نے عوام کو جلد غیر معمولی ریلیف دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے عوام کے مطالبات پر عملی پیشرفت نہ کی تو پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے تک احتجاج اور اسلام آباد کی جانب پیش قدمی ہر صورت جاری رہے گی۔