اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، غزہ میں 3 افراد شہید
Web Desk
20 September 2026
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر شدید بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں غزہ میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے حداتا اور حاریس کے درمیان واقع ایک رہائشی مکان کو فضائی حملے میں نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی بری فورسز کی جانب سے علاقے میں شدید شیلنگ اور گولہ باری بھی کی گئی۔
عرب خبری ادارے ‘الجزیرہ’ نے لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے خطے میں بلا تعطل شدید بمباری کی جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور رہائشی مکان زمین بوس ہو گیا۔ حملے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے، تاہم جنوبی لبنان میں ہونے والے اس حملے میں تاحال جانی نقصان کی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے: حافظ نعیم
21 September 2026
اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی، غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان
21 September 2026
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی
21 September 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط
21 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
21 September 2026
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026