امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری کو متاثر نہیں کرے گا، ڈنمارک
Web Desk
20 September 2026
ڈنمارک اور گرین لینڈ نے اپنے مشترکہ بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والا متوقع عسکری معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری کو بالکل متاثر نہیں کرے گا۔ ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارس لوکے راسموسن نے کہا کہ اگلا ہفتہ گرین لینڈ، ڈنمارک اور امریکا کے لیے انتہائی مثبت ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق کئی ماہ سے جاری غیر یقینی صورتِ حال اب ایک ایسے دفاعی معاہدے کی شکل اختیار کر رہی ہے جو آرکٹک اور شمالی بحرِ اوقیانوس میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے ساتھ نیٹو اور یورپ کی اجتماعی سلامتی میں اضافہ کرے گا، جبکہ ڈنمارک کی مقرر کردہ حدود اور ریڈ لائنز کا مکمل احترام کیا جائے گا۔
یہ وضاحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ معاہدہ امریکا کو اس آرکٹک جزیرے کی سلامتی پر مستقل کنٹرول فراہم کر دے گا۔ واضح رہے کہ امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ نے دو روز قبل گرین لینڈ میں امریکی عسکری موجودگی کو نمایاں طور پر بڑھانے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت امریکا کو جزیرے پر اہم عسکری تنصیبات قائم کرنے اور اپنی فوج بڑھانے کی اجازت ہو گی، اور توقع ہے کہ اس پر آئندہ ہفتے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر باقاعدہ دستخط کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی
20 September 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
20 September 2026
صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز
20 September 2026
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
20 September 2026
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک
20 September 2026
کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب
20 September 2026
آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا
20 September 2026