LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر بڑی مشکل میں پھنس گئے، ایک اور مقدمہ درج

Web Desk

7 July 2026

معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور ان کے خلاف لاہور کے تھانہ مزنگ میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر سی ٹی ڈی (CTD) کراچی کے اہلکار دوست محمد خان کی مدعیت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔ مدعی کا مؤقف ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد ملزم کاشف ضمیر نے انہیں بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 1 لاکھ 94 ہزار روپے ہڑپ کیے۔ ایف آئی آر کے مطابق، اس رقم کے فراڈ کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ گلبرگ اور ایف آئی اے (FIA) میں زیرِ سماعت ہے۔ دوست محمد نے الزام لگایا ہے کہ اب ملزم کی جانب سے پرانا مقدمہ واپس لینے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ فون پر گالیاں دینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں، جس کی بنا پر یہ نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔