ٹک ٹاک کا نیا معاہدہ، امریکی مارکیٹ میں آپریشنز کی راہ ہموار
Web Desk
19 December 2025
ٹک ٹاک نے امریکی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے قیام کے لیے معاہدہ کر لیا ہے، جس سے امریکہ میں کام جاری رکھنے اور چینی ملکیت کے باعث ممکنہ پابندی سے بچنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔
ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو شو چیو نے کہا کہ یہ معاہدہ کمپنی اور اس کی پیرنٹ فرم بائٹ ڈانس دونوں کی منظوری سے ہوا ہے، مجوزہ امریکی ادارے میں اوریکل، سلور لیک اور ابوظہبی کے کلیدی سرمایہ کار ہوں گے۔
شو چیو نے کہا کہ موجودہ بائٹ ڈانس سرمایہ کار نئی کمپنی میں تقریباً ایک تہائی حصہ رکھیں گے، جبکہ بائٹ ڈانس خود زیادہ سے زیادہ 20 فیصد حصے کی ملکیت رکھ سکے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں نافذ ہونے والے قانون کے مطابق ہے، جو بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کی امریکی سرگرمیاں بیچنے یا پابندی کے خطرے کا سامنا کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
امریکی قانون سازوں کی تشویش اس بات پر ہے کہ بیجنگ ٹک ٹاک کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے یا الگوردم کے ذریعے عوامی رائے پر اثر ڈال سکتا ہے۔
شو چیو کے مطابق حتمی ہونے کے بعد امریکی مشترکہ منصوبہ خود مختار طور پر کام کرے گا، جس کے تحت امریکہ میں ڈیٹا سیکیورٹی، الگوردم حفاظتی اقدامات، مواد کی نگرانی اور سافٹ ویئر کی نگرانی کا کنٹرول برقرار رہے گا، جبکہ ٹک ٹاک گلوبل بین الاقوامی سرگرمیاں، بشمول اشتہارات، مارکیٹنگ اور ای کامرس، سنبھالتا رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026