LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے لیے نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

Web Desk

18 December 2025

ٹک ٹاک نے 2025 میں پاکستان میں ایک نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ حل متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں (SMBs) کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔ ’ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر (TikTok for Business Ads Manager)‘ کے نام سے یہ پلیٹ فارم کاروباری اداروں کو ایسے جدید ٹولز فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے وہ ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے آڈینس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی مارکیٹنگ مہمات کو مؤثر انداز میں بہتر بنا سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں پلیٹ فارم کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کے ذریعے مقامی کاروباری افراد، برانڈز اور ابھرتے ہوئے اداروں کو سادہ، لچکدار اور کم لاگت اشتہاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ ٹک ٹاک کی متحرک کمیونٹی سے مؤثر طور پر جُڑ سکیں۔

یہ نیا فیچر مقامی کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ٹک ٹاک کے جاری عزم کا تسلسل ہے، جس میں #GrowWithTikTok ماسٹرکلاس جیسے اقدامات شامل ہیں، جو پہلے ہی پاکستانی چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو عملی تربیت، تخلیقی ٹولز اور بہترین طریقۂ کار فراہم کر چکے ہیں۔

ایک حالیہ عالمی جائزے کے مطابق ٹک ٹاک کے 73 فیصد صارفین نے بتایا کہ انہوں نے پلیٹ فارم پر اشتہارات کے ذریعے ایسی نئی مصنوعات دریافت کیں جن کے بارے میں انہوں نے پہلے کبھی غور نہیں کیا تھا، جبکہ 78 فیصد صارفین نے کہا کہ انہیں ایسے نئے برانڈز کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں جن سے وہ پہلے واقف نہیں تھے۔ ٹک ٹاک کے سیلف سروس ایڈز منیجر کے ذریعے اب ہر سطح کا کاروبار بغیر کسی خصوصی مہارت کے اپنی اشتہاری مہمات تیار، بجٹ منظم اور کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔

ٹک ٹاک کے ہیڈ آف گلوبل بزنس سلوشنز (ترکیہ، وسطی اور جنوبی ایشیا) باریش الدانماز نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹے کاروباری ادارے غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور ٹک ٹاک ان کی ترقی میں معاونت پر فخر محسوس کرتا ہے۔ ان کے مطابق، اس نئے پلیٹ فارم کے ذریعے محلے کی دکانوں سے لے کر فیشن لیبلز اور آن لائن اسٹارٹ اپس تک، سب کے لیے نئے ناظرین تک پہنچنا اور اپنی کہانی سنانا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں:

  • تخلیقی ٹولز: برانڈز کو مستند اور بامعنی مواد تخلیق کرنے میں مدد

  • لچکدار بجٹ: کسی بھی وقت اخراجات میں رد و بدل کی سہولت

  • پرفارمنس ٹارگٹنگ: نئے اور متحرک ناظرین تک مؤثر رسائی

ٹک ٹاک کے مطابق یہ نیا اشتہاری حل چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں کے لیے ڈیجیٹل ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور انہیں پاکستان سمیت عالمی سطح پر اپنی شناخت کو وسعت دینے میں مدد فراہم کرے گا۔