نوعمر بچوں کی یہ عادت ان کی صحت کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے!
Web Desk
25 December 2025
تازہ ترین تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جو بچے 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، اُن میں موٹاپے، خراب نیند اور ڈپریشن کے امکانات دیگر بچوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی ٹیم کی تحقیق، جو Pediatrics جرنل میں شائع ہوئی، میں 10 ہزار سے زائد 12 سالہ بچوں کا جائزہ لیا گیا۔ کچھ بچوں کے پاس اسمارٹ فون تھا اور کچھ کے پاس نہیں۔
نتائج کے مطابق جن بچوں کے پاس 12 سال کی عمر تک اسمارٹ فون تھا، اُن میں ڈپریشن کا خطرہ 31 فیصد، موٹاپے کے امکانات 40 فیصد اور ناکافی نیند کے امکانات 62 فیصد زیادہ پائے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا جلدی بچہ اسمارٹ فون کا مالک بنتا ہے، اُس کی صحت پر منفی اثرات کا خدشہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے، اس لیے والدین کو بچوں کے فون کے استعمال پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026