دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
Web Desk
14 November 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز ’دی پنڈیز‘ نے باضابطہ طور پر ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت آسٹریلیا کے معروف اور تجربہ کار کرکٹر ایڈم ووگز کو پی ایس ایل کے 12ویں ایڈیشن کے لیے ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
فرنچائز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پرجوش پیغام میں کہا گیا کہ ایک چیمپئن کوچ پنڈی آ رہے ہیں، جو پی ایس ایل 12 میں ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پیغام میں مزید بتایا گیا کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے تین بار کے فاتح کوچ ایڈم ووگز ’دی پنڈیز‘ کے ہیڈ کوچ کے طور پر فرنچائز کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔
دی پنڈیز کے آفیشل ہینڈل سے جاری پیغام میں عزم ظاہر کیا گیا کہ ہمارا انداز جرات مندانہ، پرجوش اور بے خوف ہوگا اور کھیل کا انداز بھی یہی رہے گا۔ فرنچائز نے اپنے نئے ہیڈ کوچ کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں ”راجا جی!“ کا لقب بھی دیا۔
متعلقہ عنوانات
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
21 November 2026
آئی ایل ٹی 20 کا پانچواں سیزن کل سے شروع، بابراعظم اور شاداب خان مرکز نگاہ
20 November 2026
پاکستان نے حیران تو نہیں کیا لیکن ان کی بولنگ اچھی رہی، کوشال مینڈس
20 November 2026