’میدان‘ کے پہلے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
Web Desk
10 July 2026
پاکستان میں خواتین فٹبالرز کے خوابوں اور ان کی جدوجہد پر مبنی نئی ٹیلی فلم ’میدان‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اس ٹیلی فلم کی کہانی نڈر اور باہمت خواتین کے گرد گھومتی ہے جو معاشرتی چیلنجز کے باوجود خواب دیکھنے کی جرات کرتی ہیں، ہر رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے آگے بڑھتی ہیں اور اپنے عزم سے دوسروں کے لیے حوصلہ بنتی ہیں۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ سینئر اداکار فیصل قریشی ممکنہ طور پر خواتین کی اس فٹبال ٹیم کے کوچ کا کردار نبھا رہے ہیں، جبکہ معروف اداکارائیں دنانیر مبین، رومیسہ خان، وردہ عزیز اور مہر بانو میدان میں فٹبال کھیلتی اور مہارت دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔ اس شاندار ٹیلی فلم کی ہدایت کاری کے فرائض عظمیٰ زکریا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی متاثر کن کہانی نامور مصنفہ ردین شاہ نے تحریر کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوہر خان کی میسی پر تنقید، برا اداکار اور افراتفری پھیلانے والا کہہ دیا
11 July 2026
رشتوں کے ٹوٹنے کی بڑی وجہ انا ہوتی ہے: یوسف بشیر قریشی
11 July 2026
شادی اور طلاق میرا فیصلہ، کسی اور کو قصور وار نہیں ٹھہراتی: میرا سیٹھی
11 July 2026
مشرقی پنجاب میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم ستلج کی عالمی سطح پر نمائش
11 July 2026
شاہ رخ خان نے دہلی میں اپنا آبائی گھر 37 کروڑ روپے میں خرید لیا
11 July 2026
چیک باؤنس کیس: بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو مصیبت میں پھنس گئے
10 July 2026
ہانیہ عامر بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں
10 July 2026
معروف بالی وڈ اداکار کو شوٹنگ کے دوران زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، حالت تشویشناک
10 July 2026