LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق سانحہ 9 مئی کیسز: ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری فلم ساز 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Web Desk

27 June 2026

بھارتی فلم انڈسٹری، خصوصاً تامل سنیما کے معروف اور باصلاحیت اسکرین رائٹر، ہدایت کار اور اداکار کے بھاگیہ راج 73 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے تامل فلمی دنیا (کولی ووڈ) کو سوگوار کر دیا ہے اور فنکاروں، فلم سازوں سمیت لاکھوں مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کے بھاگیہ راج کو صبح کے وقت سینے میں شدید تکلیف اور دل کا دورہ پڑنے کی شکایت ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر چنئی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، ڈاکٹروں کی بھرپور اور ہنگامی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ وہ اپنے پیچھے سوگواران میں اہلیہ پورنیما بھاگیہ راج، بیٹے شانتنو بھاگیہ راج اور بیٹی سارنیا بھاگیہ راج کو چھوڑ گئے ہیں۔ استاد کے انتقال کے محض 17 روز بعد رخصت کے بھاگیہ راج کی وفات کو فلم انڈسٹری کے لیے ایک دہرا اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ تامل سنیما کے ممتاز ترین ہدایت کار ‘کے بھارتی راجہ’ کے شاگردِ خاص تھے اور اپنے استاد کے انتقال کے محض 17 روز بعد خود بھی دنیا سے رخصت ہو گئے، جس نے فلمی حلقوں میں غم کی لہر کو مزید گہرا کر دیا ہے۔  انہوں نے روایتی ہیروز کے بجائے عام مڈل کلاس کرداروں، برجستہ مکالموں اور مزاح کے امتزاج سے کہانی نویسی کا ایک نیا رخ متعارف کرایا۔ انہوں نے 75 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 25 سے زائد فلموں کی ہدایت کاری کی۔

ان کی لکھی ہوئی شہرہ آفاق کہانیوں میں Oru Kaidhiyin Diary شامل ہے جس کی ہدایت کاری ان کے استاد کے بھارتی راجہ نے کی تھی اور کمل ہاسن نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ بعد ازاں، اسی کہانی کو بنیاد بنا کر ہندی سنیما کا شاہکار آخری راستہ (Aakhree Raasta) تیار کیا گیا، جس کی ہدایت کاری خود کے بھاگیہ راج نے کی اور اس میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا۔ بطور اداکار، مصنف اور فلم ساز ان کی لازوال خدمات کو بھارتی سنیما کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔