LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

تامل اداکار روی موہن نے فلمی دنیا سے وقفے کا فیصلہ واپس لے لیا

Web Desk

7 July 2026

تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار روی موہن نے طلاق کا معاملہ حل ہونے تک فلمی دنیا سے دوری اختیار کرنے کا اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دوبارہ اداکاری جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری اور مداحوں کی حمایت کے بعد اپنے فیصلے پر نظرثانی کی ہے۔

اپنی اہلیہ آرتی روی سے علیحدگی اور اس کے بعد گلوکارہ وہیلر کینیشا فرانسس کے ساتھ بریک اپ کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے روی موہن نے اپنے تازہ بیان میں اعتراف کیا کہ انہوں نے فلمی دنیا سے وقفے کا فیصلہ جذبات میں بہہ کر کیا تھا۔

اداکار نے اپنے مداحوں اور فلمی برادری سے معذرت کرتے ہوئے کہا  کہ میں اب خود کو سنیما سے دور نہیں رکھوں گا۔ اپنے پچھلے اعلان سے مداحوں کا دل دکھانے پر مجھے انتہائی افسوس ہے۔ اپنی جذباتی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے روی موہن نے کہا کہ وہ اس سال 46 برس کے ہو رہے ہیں اور ان کی زندگی کے 23 سال فلمی دنیا میں گزرے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ان کی ایک چھوٹی سی غلطی اور فیصلے نے ان کے چاہنے والوں کو اتنا دکھ پہنچایا۔ تاہم، اب انہوں نے فلم انڈسٹری کے ساتھیوں اور مداحوں کی طرف سے ملنے والی بھرپور محبت اور حمایت کے بعد دوبارہ کیمرے کے سامنے آنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔