LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مشرقی پنجاب میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم ستلج کی عالمی سطح پر نمائش

Web Desk

11 July 2026

عالمی سطح پر سکھوں کے خلاف بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے والی فلم ’ستلج‘ پر پابندی کے باوجود بھارت میں اس کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق، یہ فلم مقتول سکھ رہنما جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے پنجاب میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ماورائے عدالت ہلاکتوں کی تحقیقات کر کے نئی دہلی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کیا تھا۔ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے مشہور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ 1995ء میں جسونت سنگھ کی آواز دبانے والی بھارتی حکومت آج 2026ء میں اس سچ کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔

امریکی جریدے ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی پنجاب کے مختلف دیہات میں سکھ تنظیموں، مقامی کارکنوں اور عام شہریوں نے حکومتی پابندیوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے فلم کی ’کمیونٹی اسکریننگز‘ کا آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے جبری گمشدگیوں، حراستی ہلاکتوں اور سکھوں کی خفیہ تدفین کے ہولناک حقائق سامنے لائے جا رہے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر ہنی تریہان نے انکشاف کیا ہے کہ اقتدار میں موجود لوگ آزادئ اظہارِ رائے پر پابندی لگا کر ہر بیانیے کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، اور مودی حکومت صرف ایسی فلموں کو فروغ دیتی ہے جو اس کے اپنے ہندوتوا اور قوم پرستانہ ایجنڈے کے مطابق ہوں۔ دوسری جانب، امرتسر میں سکھ مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے فلم ’ستلج‘ پر پابندی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سچائی پر مبنی اس فلم کو بغیر کسی رکاوٹ کے فوری طور پر باقاعدہ ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے